کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر بیان جاری کردیا ہے ۔
زرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔
