Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملیر میں مقابلہ, مبینہ دہشت گرد مارا گیا, ایک اہلکار زخمی | زرائع نیوز

ملیر میں مقابلہ, مبینہ دہشت گرد مارا گیا, ایک اہلکار زخمی

کراچی :کراچی کے علاقے ملیر میں فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ، ایک فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی ملیر کاکہناتھا کہ آج صبح 9 بجے 2 دہشت گردوں نے چینی کمپنی ہانگ کانگ داود جیٹی میں گھسنے کی کوشش کی۔

جیٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں پر فائرنگ کی۔

پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ ایک فرارہو گیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اکرم علی کی ٹانگ میں گولی لگی ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کیا گیا۔

ایس ایس پی ملیرکاکہناتھا کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف 2 میگزین برآمد ہوئے ہیں ۔

زخمی کانسٹیبل اکرم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعہ کی چھان بین جاری ہے۔