Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مہاجردہشتگردی لے کر پاکستان نہیں آئے،ہمیشہ استحکام لائے،خالد مقبول | زرائع نیوز

مہاجردہشتگردی لے کر پاکستان نہیں آئے،ہمیشہ استحکام لائے،خالد مقبول

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس میں پاک مسلم الائنس کے عہدیداران و زمہ داران نے بچو عبدالقادر دیوان کی قیادت میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور آئندہ ہونے والے جنرل الیکشن میں ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائمخانی و اراکین رابطہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تمام بنگالی کمیونٹی کے عمائدین کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم آپ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریگی ،آج کا دن پاکستان کو جوڑنے اور دلوں کو جوڑنے کا دن ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈھاکہ میں مسلم لیگ بنی تو پاکستان کی بنیاد رکھی گئی،بر صغیر کے اکلیتوں علاقوں میں جب مسلم لیگ بنی تو پاکستان بنا،پاکستان بندوق سے نہیں ووٹ سے بنا ہے،یہی ووٹ کی طاقت پاکستان کو بچائے گی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ یہاں وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے 1971 میں پاکستان کو چنا اور آج بھی وہ لوگ اپنی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،ہم بھی پاکستان اپنے ووٹ، اختیار اور ارادے سے آئے تھے۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بنانے سے پہلے پاکستان کی قرارداد پیش کی گئی یہ قرارداد پیش کرنے والا بھی ایک شیر بنگال تھا،موجودہ حالات میں ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑا ہونا بھی مشکل فیصلہ تھا ہم بھی اپنے بنگالی بھائیوں کے ساتھ آخر تک کھڑے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا یہ ملک دین کے نام پر بنا ہے نہ کہ زبان کے نام پر ہم کسی سے کم پاکستانی نہیں، ہم کفر کے فتوں سے باز رہتے ہیں اور نہ ہی وفاداری کا سرٹیفیکیٹ دیتے ہیں، سب کو اتنا ہی پاکستانی سمجھتے ہیں جتنا کہ ہم خود ہیں،یہاں پر پاکستان بنانے والوں کی نسل متحد ہو کر بیٹھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم 20 لاکھ لوگوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے آئے ہیں، ہم ان لوگوں میں سے نہیں جو پاکستان میں دفن ہونا پسند نہیں کرتے، ہمیں یہیں دفن ہونا ہے، ہم اپنے ساتھ فرقہ وارانہ دہشتگردی لے کر نہیں آئے، مسجد میں دھماکے نہیں کیئے بلکہ ہر فرقے کی مساجد کا احترام کیا اور انہیں بنایا،عوام کو دعوت دیتا ہوں کے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لے کر آئیں، ایم کیو ایم جس اعوان میں بیٹھتی ہے وہاں پاکستان کا غریب کی نمائندگی ہوتی ہے،یہ بنگالی بھائی ہیں بنگلادیشی بھائی نہیں بلکہ پاکستانی ہیں۔