Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر سے احتیاط کی ہدایت کردی | زرائع نیوز

امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر سے احتیاط کی ہدایت کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پھوٹ پڑنے والے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

امریکہ کی وزارت خارجہ نے 9 مئی کو اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث ٹریفک میں خلل متوقع ہے جس کی وجہ سے 10 مئی کی تمام کاؤنسلر اپوائنٹمنٹس کینسل کی جاتی ہیں۔