Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پستہ قد سوشل میڈیا روسی اسٹار گرفتار | زرائع نیوز

پستہ قد سوشل میڈیا روسی اسٹار گرفتار

ماسکو: روس کے پستہ قد سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر حسب اﷲ کو گرفتار کرلیا گیا۔سوشل میڈیااسٹار حسب اﷲ میگو میدوف اور ان کے دوستوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر داغستان میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے 20سالہ حسب اﷲ ساتھیوں کے ساتھ دوست کی شادی کا جشن منا رہے تھے۔ جشن کے دوران حسب اﷲ کے دوستوں نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بلاک کردی تھی۔

حسب اﷲ نے سوشل میڈیا پر بیان میں معافی مانگتے ہوئے کہاگاڑی میں نہیں دوست چلا رہا تھا، حسب اﷲ نے دوبارہ ایسی غلطی نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

حسب اﷲ کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں۔