پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر زنیر کمبوہ نے کہا ہے کہ میرا سافٹ ویئر نہیں بلکہ پولیس کا سسٹم اب ڈیٹ ہوگیا ہے۔
زنیر کمبوہ نے گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر ڈرائیونگ لائسنس نہ بننے کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے پر تنقیدی ویڈیو بنانے والے معروف ٹک ٹاکر کو اپنے دفتر بلایا اور پھر پولیس اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
@zunairkamboh ویڈیو بنانے کا مقصد سسٹم کی اصلاح ہے۔۔۔ #zunairkamboh #igpunjab #punjabpolice ♬ original sound – Zunair Kamboh
زنبیر کمبوہ نے آئی جی کے ساتھ بیٹھ کر اپنی ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے کہا کہ ’بولا جاتا ہے کہ اگر اداروں کو کچھ بولو تو سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوجاتا ہے مگر میرا سافٹ ویئر نہیں پولیس کا پورا سسٹم اپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے پر تنقیدی ٹک ٹاک بنانے والے معروف ٹک ٹاکر زنیر کمبوہ کو اپنے دفتر بلا لیا۔ ٹک ٹاکر زنیر کمبوہ کا کہنا ہے کہ “سافٹ ویئر نہیں بلکہ پولیس سسٹم اپ ڈیٹ ہو گیا”۔
اگر آپ بھی پنجاب پولیس کے سسٹم میں کہیں کوئی کوتاہی… pic.twitter.com/uNk5UqioUo— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 18, 2023
آئی جی پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ اگر آپ بھی محکمے کے سسٹم میں کوئی کوتاہی یا خامی دیکھیں تو اُس کو مثبت انداز سے اجاگر کریں یا ہیلپ لائن 1787 پر اطلاع کریں جس کے بعد پولیس اُس خامی کو دور کردے گی۔
