Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زمان پارک آپریشن، عمران خان اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات پر اتفاق | زرائع نیوز

زمان پارک آپریشن، عمران خان اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات پر اتفاق

زمان پارک سے مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلیے حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور عمران خان کے درمیان نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کل مذاکرات ہوں گے، حکومتی ٹیم کل دوبجے کے بعد کمشنر لاہور کی سربراہی میں زمان پارک جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم زمان پارک کی سرچ کے حوالے سے عمران خان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گی اور رہائش گاہ کی تلاشی لینے پر اتفاق رائے ہونے کی صورت میں 400 پولیس اہلکار زمان پارک کے سرچ کا حصہ بنیں گے۔

نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سانحہ نو مئی سے جڑے چالیس شرپسند موجود ہیں۔