بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے جدید سہولت متعارف کرادی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے آئے روز نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جن میں اصل مقصد ریلیف کی فراہمی ہے۔
اب کے الیکٹرک نے آن لائن بل ادائیگی کی سہولت کو جدید ترین کرتے ہوئے اس کے دائرے کو مزید بڑھا دیا ہے۔
نئی سہولت کے تحت آن لائن ادائیگی کی صورت میں صارف ویب سائٹ یا کے ای ایپ سے ای اسٹیمپ شدہ بل نکال سکتا ہے جن پر پیڈ کی کمپیوٹرائزڈ اسٹیمپ لگی ہوگی۔
کاغذی بلوں کے ریکارڈ رکھنے کی ضرورت اب ختم!
اب آپ کے آن لائن ادائیگی والے بل پر بھی پیڈ کا اسٹیمپ ہوگا جو باآسانی کے الیکٹرک کی ویب سائٹ، واٹس ایپ یا کے ای لائیو ایپ کے ذریعے نکلوایا جا سکتا ہے۔
مزید معلومات کے لئے لنک پر کلک کریں: https://t.co/wE6cjdfDuJ pic.twitter.com/NWbvtjDjkk— KE (@KElectricPk) May 18, 2023
پیڈ بل کو کوئی بھی صارف اپنا کنزیومر نمبر ڈال کر نکال سکتا ہے۔ آن لائن یا بینک میں رقم ادائیگی دونوں کی صورت میں بل پر اسٹیمپ لگی نظر آئے گی۔