Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں‌ کمی کا اعلان | زرائع نیوز

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں‌ کمی کا اعلان

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں بہتری آئی مگر کوشش کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔

نئی قیمتیں

حالیہ کمی کے بعد ڈیزل پانچ روپے کمی سے 253 روپے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 262 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 137 روپے 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے پر برقرار رہے گی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون کی رات بارہ بجے سے پندرہ جون کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔