Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’مسئلہ ہمارے مہاجر ہونے سے ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے‘ | زرائع نیوز

’مسئلہ ہمارے مہاجر ہونے سے ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے‘

معروف صحافی اور اداکارہ شمع جونیجو کی جانب سے گزشتہ روز ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ایک ٹویٹ کے جواب میں لکھا تھا کہ میں سندھی ہوں اور آپ؟

شمع جونیجو کے اس ٹویٹ کے بعد پاکستان میں بسنے والی دیگر قومیتوں کے لوگوں نے بھی جواب دیے اور فخر سے اپنی قومیتی شناخت کو بیان کیا۔

اس ٹویٹ پر بہت زیادہ جواب کراچی یا شہری سندھ میں مقیم صارفین نے دیے اور لکھا کہ ’میں مہاجر ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے‘۔

یہ معاملہ یوں بھی زور پکڑ گیا کہ حال ہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹویٹر پر سرگرم صارف شہزاد نے حافظ نعیم کی اوطاق سے متعلق تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مہاجروں کو بھوکا ننگا قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ شہزاد کا تعلق سندھ سے نہیں بلکہ سرائیکی بلیٹ سے ہے۔ اُن کے کسی اور ٹویٹ کے جواب پر پی پی کے نامزد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی جواب دیا اور لکھا کہ ’میری اوطاق پر آجاؤ‘۔

اسی دوران اوطاق سے متعلق بیان پر دیگر سندھی قومیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی حافظ نعیم الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور قومی امکان ہے کہ شمع جونیجو نے بھی اسی تسلسل میں ٹویٹ کیا۔ تاہم انہوں نے اس بابت کچھ واضح نہیں کیا ہے۔

معروف انفلوئنسر ، بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ نصرت سحر نے دو جوابی ٹویٹس کیے جن میں سے ایک میں انہوں نے اپنی شناخت مہاجر بیان کی اور دوسرے میں لکھا کہ ’اپ جو چاہے بنو، سندھی پنجابی بلوچی پٹھان پاکستانی، ہمیں کوئی اعتراض نہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’اعتراض اپ کو ہمارے مہاجر ہونے سے ہے، مسئلہ آپ کو ہم سے ہے، تو یہ آپ کا مسئلہ ہے، ہمارا نہیں‘۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے جئے مہاجر کا نعرہ بھی لکھا۔