Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پریس کلب میں‌ ڈرائیونگ لائسنس اجرا کا دو روزہ کیمپ، 24 جون کوآخری دن | زرائع نیوز

پریس کلب میں‌ ڈرائیونگ لائسنس اجرا کا دو روزہ کیمپ، 24 جون کوآخری دن

کراچی پریس کلب کی جانب سے اراکین اور انکے اہل خانہ کی سہولت کے لئے دو روزہ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کے پہلے روز بڑی تعداد میں صحافی کارکنان نے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور لرننگ لائسنس بنوائے۔

پریس کلب انتظامیہ کی کاوشوں سے دو روزہ کیمپ کا انعقاد پریس کلب کے ابراہیم جلیسی ہال میں کیا جارہا ہے، جہاں ٹریفک پولیس سیکشن کی ٹیم ہفتہ چوبیس جون کی صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک موجود ہوگی۔

ممبر لائژن کمیٹی کے سیکریٹری محمد ثاقب صغیر اور انکی ٹیم نے لائسنس کیلیے آنے والے اراکین کی رہنمائی کی۔ کلب اسٹاف پرکاش نے اراکین کی رجسٹریشن کے فرائض سرانجام دئیے۔