Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈی جی پی ٹی اے کے گھر سے چور کروڑوں روپے مالیت کی نقدی اور سامان لے گئے | زرائع نیوز

ڈی جی پی ٹی اے کے گھر سے چور کروڑوں روپے مالیت کی نقدی اور سامان لے گئے

اسلام آباد:عید الاضحی کی چھٹیاں منانے آبائی علاقہ گئے پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے گھرکا چوروں نے صفایا کر دیا اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان لے گئے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے اسلام آباد کے تھابہ آبپارہ میں واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کرادیا، جس میں کامران خان گنڈا پور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں پر گھر سے واپس آیا تو قیمتی اشیا غائب تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ تھانہ آبپارہ کی حدود میں قائم سرکاری مکان نمبر اے 25 گلی نمبر 49 سیکٹر جی سیون فور میں مقیم ہیں، عید کے بعد گھر واپس آئے تو کھڑی کو آری سے کاٹا ہوا پایا اور جب گھر میں داخل ہوا تو 1 کروڑ 39 لاکھ 60 ہزارروپے مالیت کی نقدی و سامان گھر سے غائب تھا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ چور طلائی زیورات 35 تولے مالیتی 82لاکھ 85 ہزار روپے، لیب ٹاپ مالیتی 5 لاکھ 50 ہزار روپے، شکاری گن مالیتی 14 لاکھ روپے،  ونچسٹر شارٹ گن مالیتی 5 لاکھ روپے، کلاشنکوف اے کے -47 مالیتی 2 لاکھ 20 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔

اس کے علاوہ موبائل فون پانچ عدد، مالیتی 2 لاکھ روپے، گھڑیاں سات عدد مالیتی 8 لاکھ ۔امپورٹڈ سن گلاسز 7 عدد مالیتی 2 لاکھ 50 ہزار روپے چوری ہوئے، پرفیوم و میک اپ سامان مالیتی 4 لاکھ 50 ہزار روپے سوٹ کیس تحائف و قیمتی اشیاء سے بھرے ہوئے مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار چوری ہوئے، قیمتی قلم امپورٹڈ مالیتی ایک لاکھ روپے جبکہ غیر ملکی کرنسی یو ایس ڈالر آٹھ سو مالیتی 2 لاکھ پچیس ہزار روپے، سعودی ریال ایک ہزار مالیتی اسی ہزار روپے، پاکسانی کرنسی کیش تین لاکھ روپے چوری ہوئے۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کردی تاہم کسی بھی ملزم کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔