Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے، 20 روپے مہنگا | زرائع نیوز

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے، 20 روپے مہنگا

نگران حکومت کی عوام کو پہلی بڑی سلامی،  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پٹرول ساڑھے سترہ روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بیس روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا ہے جو اگلے پندرہ روز تک نافذ العمل رہے گا۔

نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے جانیوالے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 272.95روپے سے بڑھ کر290.45 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت273.40 روپے سے بڑھ کر293.40 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔