کشمور میں ہندو برادری نے چار روز سے جاری دھرنا بغیر مغوی بازیاب کرائے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ کی ہدایت پر ایس ایس پی کشمور دھرنے میں پہنچے اور انہوں نے دھرنے میں بیٹھے مغویوں کے اہلخانہ کو یقین دہانی کرائی کہ ساگر کمار سمیت دیگر مغویوں کو دو روز میں بازیاب کرائیں گے۔
ایس ایس پی کشور سے مذاکرات کے بعد مغویوں کے اہل خانہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ہم دھرنا والوں کے شکرگزار ہیں جنہوں ہم پر اعتماد کرکے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔
دریں اثنا ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا افراد کے اہلخانہ نے شیما کرمانی کی قیادت میں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز سے ملاقات کی۔
ترجمان وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے 48 گھنٹے میں مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
