Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کشمور:‌ ہندو برادری نے مغویوں کی بازیابی کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا | زرائع نیوز

کشمور:‌ ہندو برادری نے مغویوں کی بازیابی کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا

کشمور  میں ہندو برادری نے چار روز سے جاری دھرنا بغیر مغوی بازیاب کرائے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ کی ہدایت پر ایس ایس پی کشمور دھرنے میں پہنچے اور انہوں نے دھرنے میں بیٹھے مغویوں کے اہلخانہ کو یقین دہانی کرائی کہ ساگر کمار سمیت دیگر مغویوں کو دو روز میں بازیاب کرائیں گے۔

ایس ایس پی کشور سے مذاکرات کے بعد مغویوں کے اہل خانہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ہم دھرنا والوں کے شکرگزار ہیں جنہوں ہم پر اعتماد کرکے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

 دریں اثنا ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا افراد کے اہلخانہ  نے شیما کرمانی کی قیادت میں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز سے ملاقات کی۔

ترجمان وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے 48 گھنٹے میں مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔