Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیصل آباد: بیوی نے غیر کے نام پر شوہر کو قتل کردیا | زرائع نیوز

فیصل آباد: بیوی نے غیر کے نام پر شوہر کو قتل کردیا

فیصل آباد: بیوی نے غیرت کے نام پر کھلاڑی کے وار سے شوہر کو قتل اور آشنا خاتون کو شدید زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں میں بیوی نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل اور اس کے ساتھ موجود نامحرم عورت کو شدید زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ رقیہ اپنے شوہر غلام قمر کے ساتھ اجنبی خاتون کو دیکھ کر شدید مشتعل ہوگئی اور اس نے کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے شوہر کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے ملزمہ رقیہ کو گرفتار کرکے قانون کارروائی شروع کردی ، ملزمہ نے  پولیس کو ییان میں بتایا کہ اس کے شوہر نے گھر میں اخراجات کے لیے پیسے دینا بند کردیے تھے جس کی وجہ سے شدید تنگی تھی اور غلام قمر اپنے گھریلو ذمہ داریوں سے بھی غفلت کا مظاہرہ کررہا تھا۔

ملزمہ نے بتایا کہ اسے اپنے شوہر پر غیرخاتون کے ساتھ تعلقات ہونے کا شبہ ہوا اور آج وہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر غصے پر قابو نہ رکھ سکی اور ان پر کلہاڑی برسا دی جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر ہی ہلاک جبکہ ساتھی خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔