Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ادارہ شماریات : گوشت برآمدات میں اضافہ | زرائع نیوز

ادارہ شماریات : گوشت برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد: ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گوشت اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں اگست 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر29.8فیصد اضافہ ہواہے ۔

ادارہ شماریات پاکستان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 کے دوران گوشت اور اس سے تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات میں29.8فیصد اضافہ ہوا ہے ۔اگست 2022 کے دوران8.6 ارب روپے کا گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات برآمد کی گئیں جو اگست 2023 میں بڑھ کر 11.2 ارب روپے ہوگئیں ۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس طرح گوشت اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمد میں سالانہ بنیادوں پر 29.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریں اثناٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں اگست 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ادارہ شماریات پاکستان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں76فیصد کمی ہوئی ہے ۔ادھربجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

ادارہ شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جولائی اوراگست میں بجلی کی پیداواری مشینیری کی درآمدات پر61.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.43 فیصدکم ہے۔علاوہ ازیں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ اس حوالہ سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی اوراگست میں دالوں کی درآمدات پر138.51 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.39 فیصدزیادہ ہے اس کے برعکس گوشت اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں اگست 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر29.8فیصد اضافہ ہواہے ،۔اگست 2022 کے دوران8.6 ارب روپے کا گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات برآمد کی گئیں جو اگست 2023 میں بڑھ کر 11.2 ارب روپے ہوگئیں۔