Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سندھ پولیس نے ایندھن پر 35 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے | زرائع نیوز

سندھ پولیس نے ایندھن پر 35 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے

کراچی:سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود تین اضلاع کی بکتر بند گاڑیاں اور پولیس موبائلز 35 کروڑ روپے کا ڈیزل اور پیٹرول پی گئیں ، سال 2022-23 کے دوران گھوٹکی ،کشمور اور شکارپور میں امن و امان کی صورتحال خراب رہی ۔

امن قائم کرنا سندھ پولیس کیلئے چیلنج بن گیا، پولیس اغوا کاروں کے بڑے گروپس کے خلاف کریک ڈائون کرنے میں ناکام رہی لیکن اس کے باوجود بھی کشمور ، شکارپور اور گھوٹکی پولیس 35 کروڑ روپے کا ڈیزل اور پیٹرول پی گئی، گھوٹکی میں 70 موبائلز اور 17 بکتر بند گاڑیاں 18 کروڑ کا ڈیزل اور پیٹرول پی گئیں ، کشمور کی 65 پولیس موبائلز اور 16 بکتر بند گاڑیاں 7 کروڑ روپے کا ڈیزل اور پیٹرول پی گئیں جبکہ شکارپور کی 70 پولیس موبائلز اور 7 بکتر بند گاڑیاں 10 کروڑ روپے کا ڈیزل اور پیٹرول استعمال کرگئیں مگر سال 2022-23 کے دوران گھوٹکی ، شکارپور اور کشمور میں پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔

سندھ حکومت کے گزشتہ دور حکومت کے 10 سالوں کا جائزہ لیا جائے تو لاڑکانہ اور سکھر رینج سے 614 تاجروں و شہریوں کو اغوا کیا گیا اور365اے پی پی سی کے تحت 439 مقدمات درج کیے گئے ۔دستاویزات کے مطابق سکھر رینج میں گزشتہ دس سالوں کے دوران 153 سے زائد شہریوں اور بزنس کمیونٹی کے افراد کو اغوا کیا گیا ۔

سندھ پولیس نے اغوا برائے تاوان کے 153 مقدمات درج کیے ہیں ۔لاڑکانہ رینج میں گزشتہ دس سالوں کے دوران امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب رہی ہے ، دس سالوں میں 371 افراد کو اغوا کیا گیا اور ڈاکوئوں کے خلاف 252 مقدمات درج کیے گئے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اب تک 368 افرادکو بازیاب کرایا گیا ہے ۔

لاڑکانہ رینج میں سال 2022 میں 27 افراد کو اغوا کیا گیا جس میں 26 افراد کو بازیاب کرایا گیا ،سندھ پولیس نے اغوا کے 21 مقدمات درج کیے ، سال 2021 میں 35 افرادکو اغوا کیا گیا اور 25 مقدمات درج کیے گئے ، سال 2020 میں 39 افرادکو اغوا کیا گیا اور 29 مقدمات درج کیے ، سال 2019 میں 20 افراد کو اغوا کیا گیا اور 10 مقدمات درج کیے گئے ، سال 2018 میں 12 افراد کو اغوا کیا گیا اور 9 مقدمات درج کیے گئے ، سال 2017 میں 7 افراد کو اغوا کیا گیا اور 5 مقدمات درج کیے گئے ، سال 2016 میں 13 افراد کو اغوا کیا گیا اور 10 مقدمات درج کیے گئے ، 2015 میں 25 شہری اغوا اور 17 مقدمات درج کیے گئے ، 2014 میں 78 شہری اغوا اور 45 مقدمات درج کیے گئے ۔