Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسرائیل میں فوج تعیناتی کا ارادہ نہیں: وائٹ ہاؤس کی وضاحت | زرائع نیوز

اسرائیل میں فوج تعیناتی کا ارادہ نہیں: وائٹ ہاؤس کی وضاحت

واشنگٹن: وائٹ ہائوس نے باور کرایا ہے امریکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے تناظر میں فوجیں تعینات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

وائٹ ہائوس کے مطابق اسرائیلی حکومت بھی امریکی فوج کی تعیناتی کا خیر مقدم نہیں کرے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے وائٹ ہائوس کی وضاحت سے متعلق بتایاہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بھی وائٹ ہائوس کی وضاحت کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ امریکی حکومت اسرائیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیں سر قلم کئے گئے فوجیوں کی تصاویر دکھائی تھیں۔ واشنگٹن جنوب میں بے گھر اسرائیلیوں کی مدد کے لیے کوششوں کو متحد کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

وائٹ ہائوس کی وضاحت سے متعلق بتایاگیاہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وزیر خارجہ بلنکن نے بھی وضاحت کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ امریکی حکومت اسرائیل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیں سر قلم کئے گئے فوجیوں کی تصاویر دکھائی تھیں۔امریکی حکومت کی جانب سے باور کرایاگیا ہے امریکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے تناظر میں فوجیں تعینات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،اب دیکھنا ہے کہ امیرکا اس دعوے اور وضاحت پر کس حد تک قائم رہتاہے کیونکہ ماضی میں اہم سیاسی امور میں امریکی حکومت اسرئیل کی حمایت میں پیش پیش رہی ہے ۔