محمد بن سلمان کا بچے کو مرسڈیز کارکا تحفہ

ریاض: سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک مرسڈیز کا تحفہ دیکر بچے کی خواہش پوری کر دی۔گفٹ لینا کسے نہیں پسند؟ تحفہ اگر مہنگا ہو اور وہ بھی کسی مشہور شخصیت کی جانب سے دیا گیا ہو تو اسے تو ہر کوئی خوشی سے قبول کرتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ایک سعودی بچے کے ساتھ بھی ہوا جو محمد بن سلمان سے ملنے کیلئے رش میں کھڑا تھا اور خوش قسمتی سے اس دوران بچے کی ملاقات سعودی فرمانروا سے ہو بھی گئی۔

بچے نے محمد بن سلمان سے ملتے ہی معصومیت بھرے انداز میں ان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مہنگی گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا ۔

جس پر محمد بن سلمان نے کہا آپ مرسڈیز چاہتے ہیں تو بچے نے ہاں میں جواب دیا۔

محمد بن سلمان نے انتظامیہ سے بچے کے گھر کا پتا لینے کا کہا۔آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ خواہش کے اگلے ہی روز بچے کے گھر مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی جس کے ساتھ بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، اس کے علاوہ اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی شہزادے نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک مرسڈیز کا تحفہ دیکر بچے کی خواہش پوری کر دی۔گفٹ لینا کسے نہیں پسند؟ تحفہ اگر مہنگا ہو اور وہ بھی کسی مشہور شخصیت کی جانب سے دیا گیا ہو تو اسے تو ہر کوئی خوشی سے قبول کرتا ہے،سعودی شہزدے سے ملتے ہی معصومیت بھرے انداز میں ان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مہنگی گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا ۔سعودی فرمانروا کے اس اقدام کو پوری دنیا میں پسند کیا جارہاہے ان کی اس دریا دلی کو لوگوں کی جانب سے بے حد پسند اور سراہا جارہاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: