Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کے یو جے نے سالانہ فیس وصولی کا آغاز کردیا | زرائع نیوز

کے یو جے نے سالانہ فیس وصولی کا آغاز کردیا

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ارکان سے سالانہ فیس کی وصولی کا آغاز آج یکم اکتوبر2023 سے ہوگیا ہے جس کا سلسلہ 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ایک اعلامیے کے مطابق آئین کے تحت ارکان سے سالانہ فیس یکم اکتوبر سے وصول کی جاتی ہے ، کے یو جے نے اس سلسلے میں ارکان کی آگاہی کے لیے نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

فیس کے یو جے کے خازن جاوید قریشی یا مجلس عاملہ کے کسی بھی رکن کے پاس جمع کرائی جاسکتی ہے، سالانہ فیس صرف 240 روپے ہے۔ 60 سال سے زائد عمر کے ارکان فیس کی ادائیگی سے مستثنی ہوں گے۔