Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے،عالمی بینک | زرائع نیوز

پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے،عالمی بینک

کراچی: عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے۔

عالمی بینک کے مطابق زرعی آمدن پر انکم ٹیکس وصولی کی بہتری سے ٹیکسوں کا حصہ ایک فیصد بڑھ سکتا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ٹیکس وصولی متاثر ہوئی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد سے معیشت میں ٹیکس کا حصہ 2 فیصد بڑھ سکتا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ11 کروڑ چالیس لاکھ افراد برسر روزگار ہیں اور 80 لاکھ افراد انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں۔