Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گلستان جوہر میں چاقو بردار گینگ کا راج، متعدد خواتین زخمی | زرائع نیوز

گلستان جوہر میں چاقو بردار گینگ کا راج، متعدد خواتین زخمی

کراچی: گلستان جوہر میں نیا گروہ سامنے آیا ہے جو لڑکیوں پر چاقو سے وار کر کے زخمی کردیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک نیا گینگ سامنے آیا ہے جو سڑک یا گلی میں چلنے والی لڑکیوں پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیتا ہے۔

ترجمان دارالصحت اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 روز میں 7 نوجوان لڑکیوں کو اسپتال لایا گیا جس کے ہاتھوں، پیروں پر چاقو لگنے کے زخم تھے، متاثرہ خواتین نے زخمی ہونے کی وجہ چاقو بردار شخص کا حملہ بتایا،

پولیس حکام کے مطابق زخمی لڑکی سے رابطہ کر کے اُس کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر کالا ہیلمٹ پہننے لڑکے نے اُس پر حملہ کیا، اُس نے کچھ طلب نہیں کیا بس چاقو کا وار کر کے فرار ہوگیا، ایک موٹر سائیکل پر دو حملہ آور موجود تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعات ڈکیتی مزاحمت پر پیش نہیں آرہے بلکہ حملوں میں کوئی نیا گروہ ملوث ہے جسے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

پولیس نے والدین کو پابند کیا ہے کہ وہ مغرب کے بعد اپنی بچیوں کو بنا ضرورت باہر نہ بھیجیں۔