بولی وڈ فلم ’پدماوتی‘ کافی عرصے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، کبھی اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹس پر حملے ہوتے ہیں تو کبھی مرکزی کرداروں کی منفرد جھلک مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے اور اب فلم کے تیسرے اور نہایت اہم اداکار رنویر سنگھ کے انداز کی پہلی جھلک بھی ریلیز کردی گئی۔
رنویر سنگھ فلم ’پدماوتی‘ میں علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کررہے ہیں، یہ ان کے کریئر کا پہلا منفی کردار بھی ہے اور اس حوالے سے یہی کہا گیا تھا کہ فلم میں ان کا انداز نہایت انوکھا اور خطرناک ہوگا۔
اداکار نے فلم سے متعلق اپنے 2 پوسٹرز ٹوئٹر پر شیئر کیے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ رنویر سنگھ نہیں بلکہ واقعی اصل علاؤ الدین خلجی نظر آرہے ہیں۔
SULTAN ALAUDDIN KHILJI #Khilji pic.twitter.com/DNtht5bHcQ
— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) October 2, 2017
#Padmavati @FilmPadmavati pic.twitter.com/MenI9N7qFz
— Deepika Padukone (@deepikapadukone) September 21, 2017
#Padmavati @FilmPadmavati ??❤️ pic.twitter.com/hqP8nUw1oo
— Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari) September 21, 2017
#MaharawalRatanSingh #Padmavati @FilmPadmavati pic.twitter.com/1FZv58z8IP
— Shahid Kapoor (@shahidkapoor) September 25, 2017
فلم ’پدماوتی‘ چتورگڑھ کی رانی پدمنی پر بنائی گئی ہے، جو بادشاہ علاؤ الدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر اپنی جان دے دیتی ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔


