Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دیر سے میٹر ریڈنگ کر کے اربوں کی اوور بلنگ کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا | زرائع نیوز

دیر سے میٹر ریڈنگ کر کے اربوں کی اوور بلنگ کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

کراچی: ملک میں بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف۔

اگست میں تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے اربوں روپے زائد کے بل وصول،اربوں روپے کی اوور بلنگ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث،اربوں روپے کی اوور بلنگ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث ہیں۔

مہنگائی سے ستائے عوام، مہنگی بجلی کے باوجود صارفین سے اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے اضافی وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگست میں تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے اربوں روپے زائد کے بل وصول کیے۔

نیپرا نے اگست میں اوور بلنگ کے معاملے پر نوٹس اور انکوائری کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپرا ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہوگئی۔ اربوں روپے کی اوور بلنگ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث پائی گئیں اور تمام تقسیم کارکمپنیوں نے غریب عوام کو اوربلنگ کے ذریعے لو ٹا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق لیسکو اور حسیکو ریجن میں سب سے زیادہ اوور بلنگ ہوئی۔ ڈسکوز کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین سے نان پروٹیکٹڈ والے بل وصول کیے گئے اور اوور بلنگ کے لیے ریڈنگ میں تاخیر کا حربہ استعمال کیا گیا۔ ریڈنگ میں تاخیر کر کے پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ میں شامل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ کے بجائے جان بوجھ کر 3 سے 4 دن تاخیر سے ریڈنگ لی گئی۔ لیسکو اور حیسکو کے علاوہ دیگر ڈسکوز میں بھی اوور بلنگ ہوئی۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین سے بھی اوربلنگ کی گئی۔ ڈسکوز کی جانب سے میٹر تبدیلی کے نام پر بھی اضافی وصولیاں کی گئیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز کی اوور بلنگ سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیپرا رپورٹ کو حتمی شکل دے کر پبلک کرے گی۔ نیپرا نے ماہ ستمبر میں ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ نیپرا کو بڑی تعداد میں صارفین سے اوور بلنگ کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے رپورٹ رواں ہفتے مکمل کی ہے۔