Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بگ باس میں کامیڈین منور فاروقی کو جسمانی ہراسانی کا سامنا، ویڈیوز سامنے آگئیں | زرائع نیوز

بگ باس میں کامیڈین منور فاروقی کو جسمانی ہراسانی کا سامنا، ویڈیوز سامنے آگئیں

بھارت کے نامور شو ’بگ باس‘ کے سیزن 17 میں معروف کامیڈین منور فاروقی کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ معاملہ بدھ کے روز اُس وقت اٹھا جب نئی قسط کی چند خفیہ ویڈیوز سامنے آئیں جس میں منور فاروقی کے حوالے سے گفتگو کی جارہی تھی۔

ان ویڈیوز میں منو آرا چوپڑا ، انوراگ ڈھوبل، انکیتا لوکھنڈے اور بابو بھیا نہ صرف منور فاروقی کے حوالے سے غلط گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں بلکہ وہ باڈی شیمنگ بھی کررہے ہیں۔

مذکورہ شرکا کو ویڈیو میں گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے کہ منور فاروقی کا دماغ 45 سال کے بوڑھے شخص جیسا، بال کم اور وغیرہ وغیرہ ہے۔ خواتین نے اس پر کمنٹس کیے جبکہ انوراگ اور بوبو بھیا بھی تبصرے کرتے رہے۔

ایک موقع پر تو گفتگو میں خاتون نے منور فاروقی کو سوچ اور جسمانی خدوخال کی وجہ سے گھر کا چوکیدار تک قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سلمان خان سے اس حرکت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور منور فاروقی کے خلاف جاری جسمانی ہراسانی کی مہم کو فی الفور روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔