Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا | زرائع نیوز

اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

کراچی:نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا۔

80 کی دہائی میں پی ٹی وی پر چلنے والے ڈرامہ سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار نے فلم، ٹی وی اور اسٹیج تینوں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

اسماعیل تارا کا اصل نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا، وہ 16 نومبر 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے شوبز کیریئر کا آغاز 1964 میں پندرہ سال کی عمر میں اسٹیج ڈرامے سے ہوا۔

ضیا محی الدین شو میں پر فارمنس کے بعد ان پر ٹیلی وژن کیلئے راہیں ہموار ہوئیں جبکہ شعیب منصور اور انور مقصود کے سن 80 کی دہائی میں مشہور ڈرامہ سیریز ففٹی ففٹی میں پرفارمنس کے بعد انہیں بے پناہ شہرت ملی۔

اسماعیل تارا نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اپنی دھاک بٹھائی اور سلورسکرین پر بہترین اداکاری پر انہیں 5 مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکار کے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکار کے مشہور ڈراموں میں ففٹی ففٹی کے علاوہ ربڑ بینڈ، یہ زندگی ہے، ون وے ٹکٹ، دہلی کالونی، اسماعیل ٹائم اور سٹیج ڈرامے شامل ہیں ۔

اسماعیل تارا کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔