لاہور: معروف اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض خان نے گمشدگی اور بازیابی کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا کا رخ اختیار کرلیا۔
عمران ریاض خان نے اپنے ویریفائیٹڈ ایکس اکاؤنٹ سے کئی روز کے بعد پہلا ٹویٹ کیا۔
اس ٹویٹ میں انہوں نے بسم اللہ الرحمان الرحیم، السلام وعلیکم اور پاکستان زندہ باد‘ لکھا۔
عمران ریاض کو سوشل میڈیا پر واپس دیکھ کر اُن کے چاہنے والوں میں مسرت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ معروف اینکر کئی ماہ تک لاپتہ رہنے کے بعد دو ماہ قبل بازیاب ہوئے تھے اور وہ گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہے تھے۔ اس دوران عدالت میں پیشی پر رپوٹرز نے اُن سے سوالات کیے تو انہوں نے طبیعت کا مختصر جواب اور اشاروں میں گفتگو کی تھی۔
آخری بار جب وہ عدالت آئے تو انہوں نے واپسی پر دوسری بات پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔
