Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امام الحق شادی کے فوری بعد عاجز آگئے، اہم بیان جاری | زرائع نیوز

امام الحق شادی کے فوری بعد عاجز آگئے، اہم بیان جاری

لاہور: حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق اپنی اہلیہ کے نام سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکاؤنٹ سے پریشان ہوگئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس، انسٹاگرام اور فیس بک پر امام الحق کی اہلیہ ’انمول محمود‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنائے گئے اور اُن پر شادی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

شادی سے متعلق مواد جلد جلد شیئر ہونے اور اس آئی ڈی سے یہ ظاہر کرنے کی وجہ سے صارفین نے آئی ڈیز کو فالو کیا، دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں افراد انہیں سچ سمجھ کر حصہ بن گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imam Ul Haq (@imamulhaqofficial)

اب امام الحق نے سماجی رابطے کی سائٹ پر انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے نام سے بنائے گئی آئی ڈی کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انمول کا سوشل میڈیا پر صرف یہی اکاؤنٹ  ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انمول ٹویٹر، فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔