Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حافظ نعیم کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش | زرائع نیوز

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حافظ نعیم کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور اپنے مخالف امیدوار حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں منعقد سکشن پمپ اور مشینری دینے کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم سمیت تمام جماعتوں کو شہر کی ترقی کیلیے ساتھ مل کر چلنے کی ایک بار پھر دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ ’ابھی آرہا تھا تو دیکھا ایک پیدل چلنے والے برج پر حافظ نعیم کی تصویر لگی ہوئی تھی، وہ اپنی تصویریں لگوانے میں مصروف ہیں، میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ آئیں میرے ساتھ تصویر بنوائیں اور پھر انہیں لگوا دیں‘۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم اپنے دل کی تسکین کے لیے اپنی تصویر کے نیچے دلوں کا میئر یا حقیقی میئر لکھوا کر میرے نیچے قبضہ میئر ہی لکھوا دیں مگر ساتھ آئیں اور شہر کیلیے کام کریں تاکہ ہم عوام کو مسائل سے نجات دلوا سکیں۔