Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’اسٹیج ہم بناکر دیں گے‘ : مصطفیٰ کما لا بلاول بھٹو کو چلینج | زرائع نیوز

’اسٹیج ہم بناکر دیں گے‘ : مصطفیٰ کما لا بلاول بھٹو کو چلینج

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر مصطفیٰ کمال نے پاکستان پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کو چلینج دے دیا۔

سرجانی ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جب تک شہر لسانیت کے نام پر لڑتا رہے گا پیپلزپارٹی کو موقع ملتا رہے گا، دنیا چاند پر جارہی ہے اور کراچی میں بچے گٹر میں گر کر مررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم صرف لیاقت آباد یا نیو کراچی کی جماعت نہیں بلکہ یہ سہراب گوٹھ سے کیماڑی تک سب کی نمائندگی کرنے والی جماعت ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلاول بھٹو کے لوگوں نے آج کے جلسے کو روکنے کیلیے کھدائی کی۔

انہوں نے چلینج دیا کہ اگر مقابلہ کرنا ہے تو آئیں ہم اسٹیج بنا کر دیں گے۔ بلاول اسٹیج پر آئیں اور بتائیں کہ انہوں نے 15 سالوں کے دوران بائیس ہزار ارب کہاں خرچ کیے، آج حالت یہ ہے کہ کراچی چھوڑو پورے سندھ میں ایک یونین کونسل بھی ماڈل طرز کی نہیں ہے۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی اچھا کام کرتی تو ہم اس میں شامل ہو جاتے۔ پانچ سالوں کے لیے سندھ کی حکمرانی دو لاڑکانہ میں الیکشن لڑنا مشکل کر دیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لیاری میں لوگ ایم کیو ایم کے میئر کی دی گئی لائن کا پانی پی رہے ہیں، مبارک ولیج کے اطراف سڑکوں کو بھی ایم کیو ایم نے بنایا، ہمیں جب ذمہ داری مل جاتی ہے تو لوگوں کی خدمت کے بغیر نیند نہیں آتی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں آنا کوئی فیشن نہیں، یہ نسل اچھی طرح سے جانتی ہے کہ ہم کن مسائل اور کٹھن راستوں سے گزرے، قربانیوں کے نتیجے میں آج ہم ایک ہوکر بیٹھے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کو ہلکا سا دھکا لگا پوری پارٹی ریزہ ریزہ ہو گئی ہے۔