Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں‌ 9 مارچ کو بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا | زرائع نیوز

کراچی میں‌ 9 مارچ کو بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ 9 مارچ کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے تحت کراچی میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں ہفتے کو مطلع جذوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اتواراورپیرکی درمیانی شب کراچی میں پھواراوربونداباندی ہوسکتی ہے جبکہ بلوچستان سے مغربی سلسلہ بالائی سندھ کی جانب منتقل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ دادواورنواب شاہ سمیت دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں ہلکی بارش متوقع ہے، جعمرات کو شہرکا کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روزکےمقابلے میں 1.5ڈگری اضافے سے16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے3روزکے دوران کراچی میں بلوچستان کی شمال مشرقی اورسمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،اس دوران کم سے کم پارہ 19اورزیادہ سے زیادہ 32ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔