Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی میں‌ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی میں‌ توجہ دلاؤ نوٹس جمع | زرائع نیوز

کراچی میں‌ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی میں‌ توجہ دلاؤ نوٹس جمع

کراچی اور حیدرآباد میں گیس، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی نو منتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی برائ حلقہ این اے 232 آسیہ اسحاق نے گیس اور الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔

نوٹس میں لیا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر شدید احساس محرومی اور تشویش پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں بالخصوص سحر و افطار کے وقت میں شیڈول کے باوجود کئی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کیوجہ سے شہری دہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔

اس کے علاوہ شہر کے کئی علاقوں میں دس گھنٹے اعلانیہ جبکہ کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی کی جارہی ہے۔