Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

کراچی: ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی اور میڈیا کی معروف شخصیت عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل کا دعویٰ ہے کہ عامر لیاقت پیر کے روز عمران خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔

گزشتہ روز عامر لیاقت نے اے آر وائی کے پروگرام ’ہرلمحہ پرجوش‘ میں جلد دوبارہ سیاسی سفر شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس سیاسی جماعت سے دوبارہ کریئر کا آغاز کریں گے۔

مزید پڑھیں: بھٹو کی پھانسی کا عدالتی فیصلہ درست تھا، عامر لیاقت کا دھماکا خیز بیان

اس سے قبل بھی گزشتہ برس اطلاعات تھیں کہ عامر لیاقت حسین تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے تاہم میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد میڈیا پرسن نے اپنا ارادہ منسوخ کردیا تھا۔