Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ ہائیکورٹ نے کے یو جے فہیم صدیقی ٹیم کو بحال کردیا | زرائع نیوز

سندھ ہائیکورٹ نے کے یو جے فہیم صدیقی ٹیم کو بحال کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کی مجلس عاملہ کو بحال کردیا ہے جبکہ فہیم صدیقی اور ٹیم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےکراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کو بحال کردیا اور پی ایف یو جے کو کے یو جے کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کیکے یو جے کے صدرفہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت رانا سمیت مجلس عاملہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت جبکہ پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل، ایڈہاک کمیٹی اور الیکشن کمیٹی کے چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے بلامقابلہ انتخابات اور جیتنے والوں کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت رانا نے عدالت عالیہ میں دعوی دائر کیا تھا، مقدمے میں ارشد انصاری، چیئرمین ایڈہاک کمیٹی اور چیئرمین الیکشن کمیٹی سیف خٹک کو فریق بنایا گیا تھا۔

مقدمے میں کے یو جے کی مجلس عاملہ کو معطل اور ایڈہاک کمیٹی کے قیام کو چیلنج کیا گیا تھا جبکہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ایف یو جے کا کے یو جے کی مجلس عاملہ کو معطل اور ایڈہاک کمیٹی قائم کرنا غیر آئینی ہے اور پی ایف یو جے نے اپنے کسی فیصلے سے کے یو جے کی قیادت کو آگاہ نہیں کیا۔

ایڈہاک کمیٹی نے غیر آئینی طور پر سیف خٹک کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی قائم کی آئین کے مطابق الیکشن کمیٹی یکم فروری 2023 کو کے یو جے کے پہلے اجلاس میں قائم کردی گئی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایڈہاک کمیٹی نے غیر آئینی طور پر ووٹر لسٹ تیار کی، آئین کے مطابق ووٹر لسٹ دو دسمبر 2023 کو پی ایف یو جے کو بھیج دی گئی تھی، الیکشن، آئین کے تحت قائم کردہ الیکشن کمیٹی اور پی ایف یو جے کو بھیجی گئی ووٹر لسٹ پر ہی ممکن تھے۔

الیکشن کمیٹی نے غیر آئینی طور پر الیکشن شیڈول جاری کیا، درخواست میں موقف

الیکشن شیڈول میں پولنگ کیلئے 4 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی، بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے من پسند امیدواروں کو 4 مئی سے پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار دیدیا گیا۔عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مدعا علیئان کو آئُندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر فہیم صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتی حکم حق اور سچ کی فتح ہے جبکہ جنرل سیکریٹری لیاقت رانا نے کہا کہ یوم آزادی صحافت پر عدالتی فیصلہ صحافی برادری کو مبارک ہو اور مجلس عاملہ نے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔