Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بجلی صارفین پر مزید 310 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری، بنیادی ٹیرف میں پانچ روپے بڑھیں گے | زرائع نیوز

بجلی صارفین پر مزید 310 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری، بنیادی ٹیرف میں پانچ روپے بڑھیں گے

بجلی صارفین کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ان پر 310 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی پی پی نے آئندہ مالی سال کیلیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست کردی جس میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 5 روپے تک بڑھانے کی استدعا کی گئی ہے۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر23 مئی کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں
سی پی پی اے نے پاور پرچیز پرائس کے سات منظرنامے پیش کئے ہیں۔

پاور پرچیز پرائس کا 25 روپے 3 پیسے سے 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ لگایا، منظوری کے بعد پاور پرچیزپرائس کا بوجھ3.58 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا۔