Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان, پی ایس ایل تھرڈ سے تین کھلاڑیوں کی لاٹری لگ گئی | زرائع نیوز

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان, پی ایس ایل تھرڈ سے تین کھلاڑیوں کی لاٹری لگ گئی

لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پندرہ رکنی سکواڈ میں سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور محمد نواز جبکہ بولرز میں شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شینواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

آصف علی، حسین طلعت اورشاہین آفریدی کو پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز یکم تا تین اپریل کراچی میں کھیلی جائے گی -!!!’