اُن کا کہنا تھا کہ جو قدم آج میں نے اٹھایا ہے اگر پہلے اٹھایا جاتا تو آج ایم کیو ایم بچ جاتی، پانچ دن سے پی ایس پی کے ذمہ داران کے فون آرہے ہیں ہوسکتا ہے آج کے فیصلے کے بعد میری لاش ملے۔
جمال احمد نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ پی ایس پی میں نہیں جاؤنگا میرے پاس خودکشی کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں تھا، شیخ صلاح الدین بھائی میرے گھر آئے گھر والوں کو تمام معاملے سے آگاہ کیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ شمولیت سے انکار کے بعد خدشہ تھا کہ کسی وقت بھی سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں اٹھا لیا جاؤں گا، شمولیت کے لیے آنے والے فون پر کہا کہ ٹھیک ہے سودا منظور ہے بس میرے بچے بچ جائیں۔
اعلان کرتا ہوں کہ پی ایس پی میں نہیں جاؤنگا، میری زندگی کو خطرہ ہے شاید میں زندہ نہ رہوں. جمال احمد
ہاتھ جوڑ کر اپنی اور ساتھیوں کی زندگی کا تحفظ مانگتا ہوں. ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی جمال احمد #MQMPakistan pic.twitter.com/tQuU33A6GI
— Hani Qureshi (@HaniQureshi5) April 15, 2018
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
