Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
منظور پشتین کو شکست، پاک فوج نے وزیرستان کا بڑا مسئلہ حل کردیا | زرائع نیوز

منظور پشتین کو شکست، پاک فوج نے وزیرستان کا بڑا مسئلہ حل کردیا

اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے تاجروں اور دکانداروں کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں تاجروں کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد انھوں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے سے اپنا4دن سے جاری دھرنا ختم کردیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں بھی تاجروں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے اسلام آباد کے تاجر رہنما اجمل بلوچ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پرامن احتجاج کیا اور امید ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہوں گے اور دوبارہ احتجاج کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فاٹاکے بہادرلوگوں نے بہت قربانیوں کے بعدامن حاصل کیا، ریاست بشمول سکیورٹی فورسزمتاثرین کی بحالی کےلیے پرعزم ہیں،آپریشنزکے بعدعلاقے کومحفوظ بنانے کے مر حلے سے گزررہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھاکہ آپریشنزکے بعدعلاقے کومحفوظ بنانے کے مر حلے سے گزررہے ہیں،یہ ہماراگھرہے،مل کرتسلسل کیساتھ حالات کومکمل پرامن بنائیں گے،ہمیں بے یقینی پھیلانےوالی دشمن قوتوں کوکامیاب نہیں ہونے د ینا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاٹاسیکرٹریٹ میں22اپریل کوتاجررہنماوں،فوجی،سول حکام کی ملاقات ہوگی جس میں حقیقی مسائل،آگے بڑھنے کے ا مورپربات ہوگی،قبائلیوں کی معاشی بحالی اولین ترجیح ہے، فاٹاکوقومی دھارے میں لا کر ہی ترقی اور خوشحالی آ سکتی ہے۔