ماسکو: پاکستان اور بھارت کی افواج تاریخ میں پہلی بار روس میں رواں سال اگست میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گی۔
مشترکہ فوجی مشتقیں شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد کی جائیں گی جس میں روسی اتحادی ممالک، پاکستان، چین اور بھارت کی افواج بھی حصہ لیں گی۔
مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دہشت گردی پر قابو پانا اور خطے میں موجود دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ ہوگا، ان مشقوں کو “امن مشن 2018” کا نام دیا گیا ہے۔
ایس سی او کی جانب سے منعقد کی جانے والی مشقوں کا آغاز رواں سال اگست کے آخر میں ہوگا جس روس کے پہاڑوں میں ستمبر تک جاری رہے گا۔
بھارتی وزیردفاع نرمالا کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان اور چین کے ساتھ فوجی مشقوں پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ اس کا اہم مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے جس سے خطے کے تمام ممالک کو براہ راست فائدہ ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوسی ممالک کو سرحدی تنازع، انتہاء پسندی اور سائبر حملوں کے علاوہ اسمگلنگ کا ضرور مسئلہ ہے، ان مشقوں کے بعد ایسے تمام جرائم یا واقعات پر باآسانی قابو پایا جاسکے گا۔
نرمالا کا مزید کہنا تھا کہ امن مشن کی مشترکہ فوجی مشقیں روس میں منعقد کی جارہی ہیں جس کا حصہ بننا تمام ہی ممالک کے لیے اچھی روایت ہے، اس کے تحت ایک فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا تاکہ پڑوسی ممالک آپسی تنازعات کو بیٹھ کر حل کریں اور دہشت گردوں کو شکست دیں۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
