Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت سندھ سے والدین کا مطالبہ۔۔۔ تحریر محبوب چشتی | زرائع نیوز

حکومت سندھ سے والدین کا مطالبہ۔۔۔ تحریر محبوب چشتی

جناب وزیر اعلی سندھ صاحب!!!!

آپ بہتر جانتے ہیں کہ اس بار صوبہ سندھ میں موسم گرما نہایت شدید ہوگا اور گرمی اپنے عروج پہ ہوگی. چند دنوں کے بعد ماہ مقدس رمضان کریم کی آمد آمد ہے. لیکن ابھی تک اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کی واضح پالیسی ترتیب نہیں دی گئی ہے. ابھی تک اسکولز اس صورت حال میں کافی پریشان ہیں خاص کر پرائیوٹ اسکولز کہ والدین کا ان پر دباؤ بڑھتا جا رہا کہ ماہ رمضان میں بچوں کو چھٹیاں دی جائیں.

والدین کا مطالبہ ہے کہ موسم گرما کی سالانہ چھٹیاں 15 مئ سے 15 جولائ کی جائیں تاکہ روزہ رکھنے والے طلبہ و طالبات کو اذیت ناک گرمی سے بچایا جاسکے.

پرائیوٹ اسکولز مجبور ہیں کہ حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر وہ چھٹیاں نہیں دے سکتے.

صوبہ سندھ میں درجنوں پرائیوٹ اسکولز کی ایسوسی ایشنز ہیں وہ بھی اس سلسلے میں خاطر خواہ کام نہیں کر رہی ہیں ان کی اپنی کوئ مجبوری ہو گی.

جناب وزیر اعلی صاحب!  کیا ضروری کہ انگریز کے زمانے سے بنا ہوا موسم گرما کا سالانہ مروجہ طریقہ کار ہی بدستور نافذ رکھا جاے. ہم اپنی ضرورت کے مطابق اس میں ردوبدل کیوں نہیں کرسکتے.

مجھے امید ہے کہ آپ موسم گرما کی چھٹیوں کو طلبہ و طالبات کے حق میں نظر ثانی فرمائیں گے۔ شکریہ۔۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔