Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی پی ایم کیو ایم جلسے سے خوفزدہ کیوں؟ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سے جیالے بن گئے | زرائع نیوز

پی پی ایم کیو ایم جلسے سے خوفزدہ کیوں؟ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سے جیالے بن گئے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم کو پوری اجازت ہے ادھر ادھر سے لوگوں کو جمع کرکے جلسہ کرلیں لیکن 22 اگست سے پہلے والے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ’ملک میں سیاست کی سب کو اجازت ہے، کالا دور گزر گیا، 80 کی دہائی کا کالا دور22 اگست 2016 کو ایم کیوایم والوں نےخود ختم کیا، ہم 80 کی دہائی کے کالے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے‘۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’ٹنکی گراؤنڈ کسی نے نہیں سنا تھا، بلاول نے جلسہ کیا تو ایم کیوایم کو بھی ٹنکی گراؤنڈ یاد آیا، میں کچھ کہوں گا توایم کیوایم کہے گی ان کا جلسہ خراب کررہا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ملک میں ہر ایک کوسیاست کی اجازت ہے، ایم کیوایم کو پوری اجازت ہے ادھر ادھر سے لوگوں کو جمع کرکے جلسہ کرلیں، لیکن ہم 22 اگست سے پہلے والے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے‘۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’عوام نفرت پھیلانے والوں کومسترد کرچکے ہیں، کراچی کے لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دیں گے، جو پمفلیٹ تقسیم کیے گئے ان سے کچھ نہیں ہوگا، پہلے بھی ایسی باتیں کرکے کراچی کے لوگوں ورغلایا گیا، اب کراچی والے ان لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے‘۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’میئر کراچی اگر کام کرنا چاہتے ہیں توان کے پاس پورے اختیارات ہیں، اگر کام نہیں کرنا چاہتے تویہی کہتے رہیں کہ اختیار اور پیسے نہیں‘۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔