Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
الیکشن سے قبل اہم حساس ادارے کے سربراہ تبدیل | زرائع نیوز

الیکشن سے قبل اہم حساس ادارے کے سربراہ تبدیل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو سول انٹیلی جنس ایجنسی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا سربراہ مقرر کردیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو ڈائریکٹر جنرل آئی بی مقرر کردیا گیا ہے اور انہیں گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی بھی دے دی گئی ہے۔

ڈاکٹر سلیمان خان اس سے قبل آئی بی میں جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل تعینات تھے اور وہ منگل 8 مئی کو نئے ڈی جی آئی بی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی بی کا عہدہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے آفتاب سلطان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے خالی تھا۔

علاوہ ازیں پولیس سروس کے مہرخالق داد لک کو کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات کردیا گیا ہے، وہ اس سے قبل آئی بی میں تعینات تھے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈاکٹراعجاز منیر سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن تعینات ہوگئے ہیں اور انہیں گریڈ 22 میں بھی ترقی دے دی گئی گئی۔

ڈاکٹراعجاز منیر اس سے قبل چیف سیکریٹری آزاد کشمیر تعینات تھے۔ اس کے علاوہ گریڈ 21 کے سید محمد طارق ہدیٰ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تجارت تعینات کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ 19 کی افسر کلثوم کی ڈپٹی سیکریٹری پٹرولیم تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مذکورہ تبادلوں، تقرریوں اور ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔