کراچی: امریکا نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق کی درخواست مسترد کردی ویزا جاری کرنے سے صاف انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے 8 ماہ قبل اپنی اہلیہ کے ساتھ امریکا کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی جس کے بعد امریکی سفارت خانے نے انہیں بلا کر سوالات بھی کیے۔
فاروق ستار نے سفارت خانے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میری اہلیہ کو بچے امریکا میں ہی رہائش پذیر ہیں اور میں پاکستان کی چوتھی بڑی جماعت کا سربراہ بھی ہوں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ہر سال 15 دن کے لیے چھٹیاں گزارنے اپنی پہلی اہلیہ کے پاس جاتے ہیں۔
امریکی سفارت خانے نے فاروق ستار کی درخواست کو نمٹا دیا جبکہ اُن کی اہلیہ کو ویزا جاری کردیا جس کے بعد وہ اکیلے ہی امریکا روانہ ہوں گی۔
ذرائع کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کے بعد فاروق ستار نے متعدد بار امریکی سفارت خانے رابطہ کیا جہاں سے اُن کو ہمیشہ ٹال دیا گیا۔
خبر کے نیچے آنے والے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں
