Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سعودی ائیرلائن : عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری | زرائع نیوز

سعودی ائیرلائن : عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کراچی:سعودی ائیرلائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیاہے۔

نئی سفری ہدایت سعودی ائیرلائن نے تمام ٹکٹ بکنگ سینٹرز کو جاری کردی ہیں جس میں بذریعہ ریاض یا دیگر شہروں سے مکہ یا مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے وقت کی پابندی کو لازمی قرار دیا ہے۔

سعودی ائیرلائن کے مطابق مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز کیلئے 3گھنٹے سے کم وقت ائیرپورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ عمرہ زائرین کو ائیرپورٹ پر 6 گھنٹے سے زائد بیٹھنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی ائیرلائن نے نئے سفری ہدایت نامے میں کہا ہے کہ کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 3گھنٹے سے لیکر 6گھنٹے میں اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند ہوں گے۔علاوہ ازیں ایف ائی اے کے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ سے عمرے پر جانے والے ایک ایسے مسافر کو گرفتار کر لیا ہے جو پنجاب پولیس کو سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبداللّٰہ احمد کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔ملزم عمرے ادائیگی کے بہانے براستہ کراچی ایئر پورٹ فرار ہونا چاہتا تھا، امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہی ملزم کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے پنجاب پولیس کو مطلع کر دیا گیا، ملزم ڈکیتی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔پنجاب پولیس نے محکمۂ داخلہ کے ذریعے ملزم کا نام انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل کرایا تھا تاکہ ملزم فرار نہ ہو سکے۔

ملزم سعودی ایئر لائن کی پروازسے جانا چاہا تھا، جسے امیگریشن کے عملے نے انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم عمرے ادائیگی کے بہانے براستہ کراچی ایئر پورٹ فرار ہونا چاہتا تھا، امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہی ملزم کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے پنجاب پولیس کو مطلع کر دیا گیا، ملزم ڈکیتی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔