Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نوازشریف کی طبعیت کیسے ہے؟ رپورٹ کے ساتھ اہم خبر سامنے آگئی

نوازشریف کی طبعیت کیسے ہے؟ رپورٹ کے ساتھ اہم خبر سامنے آگئی

راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ اور اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی رپورٹ سامنے آگئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کے جسم میں پانی کی کمی کے باعث گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔

اڈیالہ جیل میں گزشتہ رات نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر اظہر کیانی اور ڈاکٹر حامد شریف خان نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادہ پسینے کی وجہ سے نواز شریف کے جسم میں پانی کی کمی ہے جب کہ گرمی اور کم نیند نے بھی ان کی صحت کو متاثر کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے جسم میں پانی کی کمی کے باعث گردے فیل ہونے ہوسکتے ہیں اور اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو ان کے دل کا مرض بڑھ سکتا ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ صورتحال کے پیش نظر نواز شریف کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جائے۔ دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات کی درخواست پر نواز شریف کے علاج کے لیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے انچارج ڈاکٹر اعجاز قدیر ہیں جب کہ ڈاکٹر شجیع صدیقی، ڈاکٹر نعیم ملک، ڈاکٹر سہیل تنویر اور ڈاکٹر مشہود بھی میڈیکل بورڈ کے ممبرز ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی معائنے کے لیے سیل سے نکال کر جیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے علاج کے لیے میڈیکل ٹیم جدید موبائل لیبارٹری بھی ہمراہ لے کر آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلے کے لیے آج مزید مشاورت ہوگی۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ نوازشریف کو دوران حراست کوئی سہولیات نہیں دی جارہیں جس کے باعث اُن کی طبعیت خراب ہوگئی، اگر میاں صاحب کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت اور عدالتیں ہوں گی۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔