Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مہاجر کارڈ کھیلنے والے قائدین ناکام، کراچی پھر الطاف حسین کے نعروں‌سے گونج اٹھا | زرائع نیوز

مہاجر کارڈ کھیلنے والے قائدین ناکام، کراچی پھر الطاف حسین کے نعروں‌سے گونج اٹھا

کراچی: شہر قائد میں جاری سیاسی قبضے کی جنگ میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، آفاق احمد اور فاروق ستار بری طرح سے ناکام ہوگئے جس کے بعد ایک بار پھر کراچی بانی ایم کیو ایم کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ہفت روزہ وضاحت اخبار میں شائع ہونے والی روپورٹ کے مطابق فاروق ستار کی جانب سے مہاجر کارڈ کھیلتے ہوئے ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان نے ایک بار پھر بانی ایم کیو ایم کے حق میں نعرے لگائے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ الطاف حسین کی باقیات تاحال قائم ہیں جنہیں ختم کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو مزید وقت درکار ہے۔