Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شناختی کارڈ بلاک ہونے کے باوجود مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت | زرائع نیوز

شناختی کارڈ بلاک ہونے کے باوجود مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت

اسلام آباد: عدالت عالیہ سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ملنے کے بعد جنرل (ر) پرویز مشرف نے انتخابی دنگل میں کودنے کا اعلان کردیا، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، جن میں چترال، جھنگ، گوادر اور کراچی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرامجد نےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، ڈاکٹر امجد نے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 53 اور 52 کے لئے جمع کرائے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے 2حلقوں سےالیکشن میں حصہ لے رہاہوں، پرویز مشرف 4حلقوں چترال ، جھنگ، گوادر اور کراچی سے انتخابات لڑیں گے۔

اے پی ایم ایل کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف عدالتی احکامات کی پابندی کریں گے، شناختی کارڈ بلاک ہونے کے باعث پرویز مشرف کے لئے سفر کرنا ناممکن ہے، شناختی کارڈ بر وقت بحال نہ ہوا تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

یاد رہے کہ نادرا کی جانب سے سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کریا گیا جس کے باعث ان کا پاسپورٹ بھی منسوخ ہوگیا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔