Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران اور اہلیہ کے ساتھ زلفی بخاری کا عمرہ قبول، بڑا فیصلہ آگیا

عمران اور اہلیہ کے ساتھ زلفی بخاری کا عمرہ قبول، بڑا فیصلہ آگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان پر عائد سفری پابندیاں ختم کردی ہیں۔

زلفی بخاری نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر فریقین وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کردہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے آج سنایا۔

واضح رہے کہ 12 جون کو زلفی بخاری عمران خان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے جہاں امیگریشن حکام نے ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال کر انہیں 6 دن کا استثنیٰ دیا گیا تھا۔

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی استدعا نیب نے کی تھی، جبکہ وزارت داخلہ نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بجائے بلیک لسٹ میں ڈال دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔