پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بنی گالا اسلام آباد میں متوقع وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
عمران خان نے عامر لیاقت کو قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ عامر لیاقت نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے انہیں عوام کے لیے امید قرار دیا۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے متوقع وزیر اعظم عمران خان کو کراچی کے قدیمی علاقوں لائنز ایریا، مارٹن کوارٹرز، جمشید، پاکستان اور کلیٹن کوارٹرز کی لیز کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو یقین دہانی کروائی کہ ان شاء اللہ ہماری حکومت کسی کو بے گھر نہیں ہونے دے گی۔
عمران خان نے عامر لیاقت کو اسلام آباد میں رکنے کی بھی ہدایت کی۔
